رضویہ تھانے کی حدود میں کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رضویہ تھانے کی حدود میں کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا
رضویہ تھانے کی حدود میں کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

کراچی:ضلع وسطی کے رضویہ سوسائٹی تھانے کی حدود میں کالج سے لاپتہ ہونے والی لڑکی کو والدین کی درخواست پر پولیس تلاش کر رہی تھی کہ ایسے میں لڑکی کا ویڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں لیاقت آباد سے تعلق رکھنے والی 20سالہ رمشاء کا کہنا ہے کہ میں نے باضابطہ نکاح کر لیاہے۔تھانہ رضویہ کی حدود سے رمشاء نامی لڑکی کی گمشدگی کی خبریں گذشتہ 2 دنوں سے سوشل میڈیا پر بھی گردش کر رہی تھیں۔

رمشاء کے وڈیو بیان کے مطابق وہ عاقل اور بالغ ہے، اس نے شاہ میر سے باہمی رضامندی اور بخوشی کورٹ میں نکاح کیا ہے۔ جس کا نکاح نامہ بھی دکھایا گیا ہے۔

رمشاء کا اپنے ویڈیو میں کہنا تھا کہ تھانہ رضویہ کی جانب سے پیش ہونے کے لئے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔لڑکی کے مطابق ہم نکاح کر چکے ہیں جس کی کاپیاں تھانہ رضویہ اور ایس ایس پی آفس میں جمع کروائی جاچکی ہیں۔

لڑکی نے کہا کہ ہمارے وڈیو بیان کو حتمی سمجھا جائے، ہم نے کوئی گناہ کا کام نہیں کیا۔ لڑکی کے اہلخانہ اور پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

Related Posts