امریکا میں صدارتی انتخاب آج ہوگا، ٹرمپ اور بائیڈن میں کانٹے کا مقابلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

The US presidential election will be held today

نیویارک :امریکی صدارتی انتخابات کی گھڑی آگئی، آج بروز منگل 3 نومبر امریکی عوام آئندہ 4 سال کے لئے ڈونلڈ ٹرمپ یا دوبائیڈن میں سے اپنے صدر کا انتخاب کرینگے۔

دو پارٹی نظام کے تحت ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی کے جوبائیڈن آمنے سامنے مدمقابل ہوں گے۔ اس کانٹے کے مقابلہ میں نتائج آنے سے قبل پیش گوئی کرنا مشکل طلب مرحلہ ہو گا۔

مختلف تجزیاتی مطالعہ کے مطابق ٹرمپ کے آنے پر اسٹاک مارکیٹوں میں مزید تیزی کی اُمیدیں کی جا رہی ہیں جبکہ خام تیل کے بھاؤ میں کمی، ٹرمپ تیل کے کنوؤں کی تعداد میں اضافہ اور شرح سود میں کمی کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں۔

اس کے برعکس جوبائیڈن تیل کی مزید تلاش کی تائید نہیں کرتے جبکہ سابقہ ڈیموکریٹ حکومتیں شرح سود میں اضافہ کو ترجیح دیتی رہی ہیں جس پر کاروباری سرگرمیوں میں نسبتاً کمی کا اندیشہ خارج از امکان نہیں۔

مزید پڑھیں:بے گناہ لوگوں کے خلاف دہشت گرد حملوں کو روکنا چاہیے،ڈونلڈٹرمپ

نتائج پاکستان میں بروز بدھ 4 نومبر تک آنے کا امکان ہے۔ نتیجہ آنے پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ سونے چاندی تیل اور کرنسی مارکیٹوں میں اُتار چَڑھاؤ کا اندیشہ ہے۔

Related Posts