امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے
امریکی صدر مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے

تل ابيب: امریکی صدر جوبائیڈن مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے پر اسرائیل پہنچ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن دو روز کے دورہ اسرائیل میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینی صدرمحمود عباس سے بھی ملیں گے۔

اسرائیل پہنچنے پر جو بائیڈن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید آگے بڑھائے گا، امریکی انتظامیہ امریکا اسرائیل روابط کو مزید مضبوط بنانےکے لیے  پُرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

شیری رحمان کی سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر دو روزہ دورے میں بیت المقدس میں اسرائیلی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

صدر جوبائیڈن جمعہ کو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ امریکی صدر سعودی قیادت سے دو طرفہ تعلقات اوراہم علاقائی اورعالمی امور پرتبادلہ خیال کریں گے۔ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر یہ پہلا دورہ مشرق وسطیٰ ہے۔

Related Posts