پرامن لوگوں پر حملہ گھناؤنا عمل ہے، اقوام متحدہ کی پاکستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگرد حملوں کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مذمت بیان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میں جمعہ کو پاکستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ دہشتگرد حملوں میں پرامن، مذہبی تقریبات کے دوران لوگوں کو نشانہ بنایا گیا جو کہ ایک گھناؤنا عمل ہے، حملوں کے ذمہ داروں کا محاسبہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

مستونگ خود کش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

علاوہ ازیں امریکا کی جانب سے بھی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے اپنے مذمتی بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کرتا ہے جن میں نمازیوں سمیت دیگر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستانی بلا خوف و خطر اپنے عقیدے پر عمل کرنے کے مستحق ہیں، ہم ان خاندانوں کے ساتھ گہری تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

Related Posts