زمین پھٹی نہ آسمان گرا، ناخلف بدبخت بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو دکن ہیرالڈ

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں ناخلف اور بد بخت بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے  مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

جس پر ایس ایچ او کالوخان منصف خان مع نفری پولیس فوری طور جائے وقوع پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ قتل پستول سمیت 30 منٹ کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس کیس کی رپورٹ ملزم کے سوتیلی بھائی قیصر علی کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts