شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور جدید بنایا جائے گا، مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مرتضیٰ وہاب
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ٹریفک کے مسائل پر ملکر قابو پایا جاسکتا ہے، شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر اور جدید بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد ٹریفک قوانین پر عمل کرے تو اس مسئلے پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلفٹن میں دو تلوار راؤنڈ اباؤٹ پر نئے بس اسٹاپ کا افتتاح کرنے کے بعد کیا۔

اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا، ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نظیر شیخ، ایس ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بس اسٹاپ پر سر فیس ماؤنٹ ڈیوائیس کے ذریعے ٹریفک اپ ڈیٹس اور دیگر معلومات بورڈ پر آویزاں کی جائیں گی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کلفٹن میں نئے بس اسٹاپ پر جدید ڈیوائس آویزاں کرنے اور ٹریفک پولیس کے دیگر اقدامات پر انہیں سراہا اور کہا کہ اس سے شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں میں بس اسٹاپس کو جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعہ سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، کراچی بھی دنیا کے بڑے شہروں میں شامل ہے۔

لہٰذا یہاں بھی ٹریفک کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ اس طرز کے بس اسٹاپس اور سہولیات کی فراہمی سے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے انفرا سٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیں: ادائیگیوں کو ڈیجیٹل موڈ میں لانے کا معاملہ، ایف پی سی سی آئی کا 40 دن کی مہلت کا خیرمقدم

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کراچی اس حوالے سے ہر ممکن تعاون کرے گی کیونکہ ہمارا مقصد شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کے لئے تمام شہری اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

Related Posts