کراچی اور لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی اور لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوگیا
کراچی اور لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا وقت ختم ہوگیا

کراچی : شہر قائد سمیت پنجاب بھر میں شوال کے چاند سے متعلق کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔

زونل کمیٹی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شوال کے چاند کے نظر آنے کا وقت 7:10 منٹ تک تھا، لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تاہم چاند کے حوالے سے حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ اوقاف کے مطابق پنجاب میں اب تک چاند سے متعلق شہادت موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں جاری ہے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:عیدالفطر پر فطرہ کیوں ادا کیا جاتا ہے اور اس کی ادائیگی کیوں ضروری ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ جبکہ ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عید الفطر ہفتے کے روز منائی جائے گی۔

Related Posts