ٹیم جو کچھ کرسکتی تھی، وہ کرکے دکھایا، چیئرمین پی سی بی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم گیند اور بلے کے ساتھ جو کرسکتی تھی وہ کر کے دکھایا۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر تبصرہ کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاک بھارت کلاسک میچ تھا، قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھائی جس پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کچھ جیتے اور کچھ ہارتے ہیں، سب جانتے ہیں یہ کھیل ظالمانہ اور غیرمنصفانہ بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے گیند اور بلے سے وہ کیا جو کرسکتے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی ٹیم نے اعلیٰ کوشش کی اور بہترین کھیل پیش کیا۔

Related Posts