بلے کے نشان والے اہم کیس میں عدالت عظمیٰ نے پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انتخابی نشان سے متعلق 13 جنوری کے فیصلے پر  پی ٹی آئی کی نظر ثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، جس سے بظاہر پی ٹی آئی کے لئے امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔

نجی چینل جیو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی سماعت 11 اکتوبر کو دن ساڑھے 11 بجے ہوگی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 جنوری کا فیصلہ دینے والا وہی 3 رکنی بینچ نظر ثانی درخواست کی سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محمد علی مظہر  اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلا واپس لینے کا فیصلہ سنایا تھا۔

Related Posts