کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، عوام کیلئے ہیٹ اسٹروک کا انتباہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، فوٹو جیو

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، جبکہ درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، جو 13 سے 18 اپریل تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔ ہفتے کے دن شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا، جبکہ گرمی کی شدت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی گئی۔

ادارے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اس وقت شہر کا مطلع صاف اور موسم گرم ہے۔ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مغربی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے، جو گرمی کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا استعمال بڑھا دیں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے بچا جا سکے۔

Related Posts