کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (پیر) کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس میں 16.10 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی۔جس کی وجہ سرمایہ کاروں کا ملا جلا رجحان بھی تھا۔
ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز (پیر) کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، آغاز سے ہی کاروبار میں مندی دیکھی گئی، شروع کے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران انڈیکس 150 پوائنٹس گر گیا۔
حصص مارکیٹ میں دوپہر ڈیڑھ بجے کے قریب مندی میں جانے والا 100 انڈیکس میں تیزی کی واپسی ہوئی اور انڈیکس 10.42 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد قدرے بحال ہوا۔
آج کے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 16.10 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا جس کے بعد انڈیکس 32283.79 پوائنٹس پر بند ہوا، پورے دن کاروبار میں 0.05 فیصد بہتری دیکھی گئی اور 8 کروڑ 76 لاکھ 89 ہزار 981 شیئرز کا لین دین ہوا۔
سرمایہ کاروں کی جانب سے آج کے دن کے حوالے سے توقع کی جارہی تھی کہ مارکیٹ میں صورتحال کافی بہتر ہوجائے گی، صورتحال معمولی بہتر تو ہوئی مگر ان کی امیدوں کے مطابق نہیں۔