سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے، سینیٹر شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے، سینیٹر شبلی فراز
سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے، سینیٹر شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ جبکہ وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے دی چین اسٹور ایسوسی ایشن آف پاکستان پانچ ملین ماسک تقسیم کرے گی۔

سینیٹر شبلی فراز ے کہا کہ یہ اقدام پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کے ساتھ ساتھ دستانوں کے استعمال کو بھی فروغ دیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کیپ(CAP) کی جانب پانچ ملین ماسک تیار کر کے ملک کے طو ل و عرض میں تقسیم کرنے کی کاوش کو سراہتا ہوں۔ عوام سے اپیل ہے کہ حکومت کی طرف جاری ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود ہیں،ہمیں احتیاط کرکے نہ صرف اپنا خیال رکھنا ہے بلکہ دوسروں کو بھی محفوظ کرنا ہے۔سب نے ایک مٹھی ہوکر اس وباء کو شکست دینی ہے۔

مزید پڑھیں:وفاق کی جانب سے سندھ کے ساتھ نارواسلوک کا الزام درست نہیں، شاہ محمود قریشی

Related Posts