سندھ ہائیکورٹ نے ڈبل سواری سے متعلق سماعت14مئی تک ملتوی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی
سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق نئی پالیسی طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف سینئرصحافی عمیر علی انجم کی درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کے بتایا جائے مارکیٹیں کھولنے اور جن چیزوں میں نرمی کی گئی ہے ان سے متعلق کیا ایس او پیز بنائی گئی ہیں۔

جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کے سپریم کورٹ کے کورونا سے متعلق از خود نوٹس کے بعد ملک بھر میں یونیفارم پالیسی بنائی جارہی ہے،جس پر عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کے سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی کہاں ہے کس قسم کی یونیفارم پالیسی بنائی جارہی ہے۔

جس پر سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس وقت میرے پاس تفصیلات نہیں ہیں لیکن اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یکساں پالیسی ہو، کمرے عدالت میں موجود صحافی عمیرعلی انجم نے بتایا کے شہر میں تقریبا تمام مارکیٹیں کھول دی گئی ہیں ہیں،ڈبل سواری سے متعلق جان بوجھ کر سندھ حکومت کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کے ہم کیس میں کوئی لمبی تاریخ نہیں دے رہے لاک ڈاؤن سے متعلق جو دستاویزات فریقین کے پاس ہیں وہ لے آئیں جائزہ لے لیتے ہیں، عدالت نے سندھ حکومت سے لاک ڈاؤن میں نرمی سے متعلق نئی پالیسی طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

Related Posts