ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے‘ معید انور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے‘ معید انور
ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے‘ معید انور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سمیت دیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کیلئے فیو میگیشن مشینوں کی استطاعت کو بڑھایا جا رہا ہے۔

فیومیگیشن کی اس مشکل صورتحال میں خدمات قابل تعریف ہیں‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انچارج میونسپل سروسز راؤ شمشاد ودیگر افسران کے ہمراہ فیومیگیشن اسٹاف میں فیومیگیشن مشینیں، ماسک تقسیم کرنے کے دوران کیا۔

ضلع شرقی کی ہر یوسی میں عوام کو کورونا ودیگر مضر صحت جراثیموں سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اس وقت ضلع شرقی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بڑے پیمانے پر جاری ہے۔جس کے یقینی طور پر بہترین نتائج برآمد ہونگے۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے کراچی کے شہریوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وہ گھروں میں رہ کر اس جراثیم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

معید انور نے سندھ حکومت کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہم مل کر اس سلسلے میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں‘ اس موقع پر انہوں نے فیومیگیشن اسٹاف میں ماسک بھی تقسیم کئے اس موقع پر ڈائریکٹر کونسل آصف رضوی ودیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

Related Posts