ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے ساؤنڈ سسٹم نے 2.3 درجے کا زلزلہ برپا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 امریکا کے شہر سیٹل میں پوپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ میں ایک لاکھ 44 ہزار شائقین نے شرکت کی اس میں جدید طاقتور ساؤنڈ سسٹم بھی کام کر رہا تھا۔ تماش بینوں کے شور اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کے زلزلے جیسی کیفیت پیدا ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق  لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں زلزلے جیسی کیفیت محسوس کی گئی جس کی وجہ زمین کے اندر بننے والا کوئی ارتعاش نہیں بلکہ ایک میوزیکل کنسرٹ تھا جس میں طاقتور ساؤنڈ سسٹم بج رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

جرمن فلم ’پیراڈائز‘ نیٹ فلکس کی ٹاپ ٹرینڈنگ فلموں کی فہرست میں شامل

یہ کنسرٹ عالمی شہرت یافتہ پوپ گلوکرہ ٹیلر سوئفٹ کا تھا جس میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مداحوں نے شرکت کی جو کافی پُرجوش تھے اور خوب نعرے بازی کر رہے تھے اور گلوکارہ کے ساتھ بلند آواز میں گا رہے تھے۔

کنسرٹ میں نہایت طاقتور ساؤنڈ سسٹم استعمال ہوا تھا جس کی آواز لاکھوں شائقین کی آوازوں سے کافی بلند تھی۔ ان آوازوں، شور شرابے  اور ساؤنڈ سسٹم کی دھمک کے باعث پورا اسٹیڈیم لرزنے لگا۔

اس وجہ سے اسٹیڈیم میں 2.3 شدت کا زلزلہ محسوس ہونے لگا تھا۔

اس کنسرٹ نے 2011 میں سیٹل میں ہی ہونے والے بیسٹ کوئیک کنسرٹ کا ریکارڈ توڑ دیا تھا اس میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کے دوران ارتعاش بیسٹ کوئیک سے دگنا تھا۔

Related Posts