سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکریٹریز و افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکریٹریز و افسران کے تقرر تبادلے کردئیے
سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکریٹریز و افسران کے تقرر تبادلے کردئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے مختلف محکموں کے سیکریٹریز و افسران کے تقرر تبادلے کردئیے۔اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

  میونسپل کمشنر کراچی دانش سعید کو تعینات کر دیا ۔ محمد افضل زیدی سے میونسپل کمشنر کے ایم سی کا چارج واپس لے لیا گیا ۔ گریڈ 19کے محمد افضل زیدی پراجیکٹ ڈائریکٹر کلک کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

سابق سینئر ممبر بورڈ آف روینیو قاضی شاہد پرویز کی تعیناتی کردی گئی۔ گریڈ 21 کے افسر قاضی شاہد پرویز سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز تعینات۔ گریڈ 20 کے ناصر اقبال ملک کو سیکرٹری محکمہ انسانی حقوق تعینات کردیا گیا۔

گریڈ 20 کے افسر راجہ خرم شہزاد عمر کو سیکریٹری محکمہ برائے بین الصوبائی تعینات کردیا گیا۔ ڈاکٹر نیاز علی عباسی کو ایم ڈی ذوالفقار آباد اتھارٹی تعینات کردیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی منظوری کے بعد تقرر ی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ عامر انصاری ایڈیشنل سیکریٹری ترقی و منصوبہ بندی تعینات۔ شمائلہ صدیقی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ کالج تعلیم تعینات۔

اعجاز احمد خان ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود تعینات، الطاف احمد سومرو ایڈیشنل سیکریٹری اسکول تعلیم مقرر، نثار احمد ابڑو ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ بلدیات تعینات کر دیے گئے۔

منورسلطان ایڈیشنل سیکریٹری قانون و پارلیمانی امور تعینات، مہیش دودانی ڈائریکٹر محکمہ ترقی نسواں مقرر، نوٹیکیشن جاری کردیا گیا، ترقیوں کے منتظر اساتذہ کیلئے خوشخبری محکمہ کالج 400 لیکچرر کو اگلے گریڈ میں ترقی دیکر اسسٹنٹ پروفیسر بنادیا گیا۔

سلیکشن بورڈ تھری نے 17 گریڈ کے اساتذہ کو 18 گریڈ میں ترقیاں دے دیں، 259 میل اور 141 فی میل اسٹاف کو ترقیاں دے دی گئی، 12 لائبریرین کو 17 سے 18 گریڈ میں ترقیاں دیکر سینئر لائبریرین بنا دیا گیا۔

8 میل اور 4 فی میل لائبررین شامل ہیں، ترقیاں پانے والے اسسٹنٹ ہروفیسرز اور سینئر لائبریرین کو مختلف مقامات پر تعیناتی کردی گئی، محکمہ کالج سندھ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

Related Posts