سندھ حکومت نے ایوان کو اپنے گھر کی لونڈی بنادیا ہے،حلیم عادل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا
حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کے طیارے کے استعمال اور میٹرک امتحانات پر خدشات کا اظہار کردیا

کراچی:سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے 8ارکان کے موجودہ سیشن تک پابندی لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آغا سراج دراج درانی کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

اسپیکر سندھ اسمبلی صوبائی حکومت کے دباؤ میں آکر فیصلے نہ کریں۔اپنے ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی اگر پارلیمانی روایت کا قتل نہ کرتے تو ممبران احتجاج نہ کرتے۔

بجٹ سیشن میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، جی ڈی اے کے پارلیمانی لیڈر حسنین مرزا، متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید کو تقریر سے روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصل جرم تھا جس میں جمہوری روایت کا قتل کیا گیا۔ سندھ حکومت نے سندھ اسمبلی کو اپنے گھر کی لونڈی بنادیا ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر سویلین ڈکٹرشپ قائم کردی گئی ہے، ہم غیرآئینی اور سفارشی نادر شاہی فرمان نہیں مانیں گے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی

سندھ حکومت کے دباؤ میں آکر اسپیکر کے جانبدارانہ فیصلے کے خلاف مزید بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Related Posts