کراچی: سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان جار ی محاذ آرائی کم نہ ہوسکی،پاکستان تحریک انصاف کے فردوس شمیم نقوی نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
سندھ اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پچھلے تین سال سے جمہوریت کا جنازہ دیکھتے آرہے ہیں،اپوزیشن لیڈر کا مائیک تک نہیں کھلتا ہے۔
اسٹیڈنگ کمیٹی میں حقیقی اپوزیشن کی کوئی رکنیت نہیں،کل قائد حزب اختلاف کا مائیک کھولنے کی اجازت نہیں دی،کل اراکین کو معطل کیا گیا،آج ہمارے اراکین کو اسمبلی میں آنے نہیں دیا گیا،میں اپنی سیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں:حکومت اور اپوزیشن کے الزامات، توانائی بحران کا ذمہ دار کون ؟