سندھ حکومت نے کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لینے کا فیصلہ کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لینے کا فیصلہ کرلیا
سندھ حکومت نے کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لینے کا فیصلہ کرلیا

کراچی: مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس بل میں لیا جائے گا اور اس حوالے سے سوئی سدرن کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق گھروں کے باہر سے کچرا اٹھانے کا ٹیکس سوئی گیس کے بل میں لیا جائے گا اور کچرا اٹھانے کے ٹیکس سے سالانہ 5 ارب روپے جمع ہونے کی توقع ہے۔

ترجمان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ عمارتوں، فلیٹس، گھروں اور صنعتوں سیکچرا اکٹھا کیا جائے گا جبکہ رہائشی علاقوں سے 100 سے 300 روپے ٹیکس لیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق بورڈ نے اپنے ذرائع سے ریونیو جمع کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ حکومت کنزرونسی ٹیکس وصولی کیلئے کے الیکٹرک کو بھی خط لکھ چکی ہے تاہم وفاق نے کے ای کے بل میں کنزرونسی ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کا کہنا تھا کہ بلوں کے ذریعے سندھ حکومت کو ٹیکس اکٹھا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مگر اب دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت اس ضمن میں کیا اقدامات کرتی ہے۔

مزیدپڑھیں: مالی سال 2019 میں جاری کھاتوں کا خسارہ بہت زیادہ تھا،گورنراسٹیٹ بینک

Related Posts