سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی کے حصے میں اضافے کے لئے اجلاس طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی کے حصے میں اضافے کے لئے اجلاس طلب کرلیا
سندھ حکومت نے او زیڈ ٹی کے حصے میں اضافے کے لئے اجلاس طلب کرلیا

کراچی: سندھ حکومت نے ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبر کانوٹس لے لیا۔ بلدیاتی اداروں کے مالی بحران کے سبب اوکٹرائے ضلع ٹیکس (او زیڈ ٹی) کے حصے میں اضافے کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا۔

18 ویں آئینی ترمیم کے بعد سے بلدیاتی اداروں میں وفاق کی مداخلت ختم ہونے کے بعد سے او زیڈ ٹی حصے میں قانونی اضافہ نہ ہونے سے صوبوں کی اجارہ داری اور بلدیاتی اداروں سے زیادتی کا ذکر ایم ایم نیوز ٹی وی نے اپنی 26 فروری کی اشاعت میں کیا تھا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں سندھ حکومت کو 18 ویں ترمیم کے خاتمے کا جواز ختم کرنے کا خیال آگیا ہے اسی لیے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری فنانس شریک ہونگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 12 سال کاعرصہ گزرنے کے باوجود بلدیاتی اداروں کے او زیڈ ٹی نہیں بڑھائے جاسکے ہیں،آکٹرائے ضلع ٹیکس کی آمدنی 1993 سے قبل کے ایم سی وصول کرتی تھی تاہم اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے یہ ٹیکس کے ایم سی سے چھین کر وفاق کے حوالے کردیا۔

وفاق اس میں سے حصہ کے ایم سی کو دیتا تھا۔ مگر 18 ویں ترمیم کے بعد اس حصے پر سندھ حکومت قابض ہے اور اس میں ہونے والے اضافہ کسی بھی بلدیاتی ادارے کو 11 سال سے نہیں ملا۔ اس سے سب سے زیادی متاثر کراچی کے بلدیاتی ادارے ہوئے تھے۔

بلدیاتی اداروں خصوصا ًکے ایم سی نے اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ اضافہ قانون کے مطابق کیا جائے گا۔ جس سے ملازمین کی تنخواہوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔بلدیاتی اداروں کیلئے یہ بات خوش آئند ہے کہ عرصے بعد او زیڈ ٹی بڑھانے کے حوالے سے بات کی جارہی ہے۔

Related Posts