لاہور:سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پاکستان کے لئے مشکل ہو سکتی ہے۔
ایک انٹرویومیں سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں 4 سے 5 کھلاڑیوں کیسوا نہیں پتہ ہوتا کہ کون ٹیم میں ہوگا۔عاقب جاوید نے کہا کہ کپتان اور کوچ کہہ رہے ہیں ہمارا مڈل آرڈر مسئلہ ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اوپنر فخر زمان کو پانچویں نمبر پر کھلائیں گے تو مسائل ہوں گے۔
دوسری جانب واضح رہے کہ پاکستا ن اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچ(آج) بدھ 28جولائی کو کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 28 جولائی کو پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، کینز ینگٹن اوول، بارباڈوس میں کھیلا جائیگا۔
31 جولائی کودوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائیگا۔جبکہ یکم اگست کوتیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق 3 اگست کو چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ، پروویڈینس اسٹیڈیم، گیانا میں کھیلا جائیگا۔
مزید پڑھیں: جاوید میانداد نے وزیراعظم سے کھیلوں کی فیڈریشنز کا احتساب کرنے کا مطالبہ کردیا