کراچی میں سال کی دوسری بڑی چوری، ملزمان سوا 2 کروڑ کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سال کی دوسری بڑی چوری، ملزمان سوا 2 کروڑ کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار
کراچی میں سال کی دوسری بڑی چوری، ملزمان سوا 2 کروڑ کا سونا اور نقدی لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی دوسری بڑی چوری ، چور سنار کی دکان سے سونا اور لاکھوں روپے چوری روپے کر کے لئے گئے۔

پولیس کے مطابق مجموعی طور پر سوا دو کروڑ روپے کی واردات ہوئی ہے، جس میں سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ روپے نقد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے تجوری توڑ کر واردات کی۔ تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے۔ پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے، جبکہ تفتیش کے حوالے سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک میں 3 مئی کو کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی سب سے بری نقب زنی کی واردات ہوئی تھی جس میں چور 12 کلو کے قریب سونا لوٹ کر فرار ہوئے تھے، لوٹے گئے سونے کی قیمت مبینہ طور پر 10 کروڑ روپے سے زائد تھی۔

واقعے کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیاہے۔ مقدمہ محمد آصف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو تفصیلات بتاتے ہوئے مدعی محمد آصف کا کہنا تھا کہ وہ دکان پر تیار شدہ اور بکس میں رکھے زیورات فروخت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تین تلوار پر نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان 10 کروڑ کا سونا لوٹ کر فرار

Related Posts