روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت 226 روپے سے تجاوز کرگئی

مقبول خبریں

کالمز

The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 1 روپے 46 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 226 روپے 58 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 18 پیسے مہنگا ہوا تھا، انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 225 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

نائجیریا کا کرپٹو کرنسی تسلیم کرنیکا فیصلہ، جلد بل پاس کیا جائیگا

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 پوائنٹس کے اضافے سے 39873 پر آگیا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ملکی قرض کی انتظام کاری کیلئے مینجمنٹ آفس فوری طور پر قائم کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے قرضوں کے بڑھتے بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے اور بہتر قرض مینجمنٹ کیلئے ڈیبٹ مینجمنٹ آفس قائم کیا جس کیلئے حکومت نے ترمیمی ایکٹ نافذ کیا ہے۔

ڈیبٹ مینجمنٹ آفس ڈیبٹ لمیٹیشن (ترمیمی) ایکٹ 2022 کی دفعہ 6 کے تحت وفاقی حکومت نے آفس قائم کرنے کی منظوری دی۔ وزارتِ خزانہ نے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ونگ سے آفس کے قیام کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔

Related Posts