کراچی: ملک میں امریکی ڈالر کی قدر عدم استحکام کا شکار ہے، جو کسی دن مہنگا تو اچانک سستا ہونے لگتا ہے۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر9پیسے مہنگا ہونے کے بعد221 روپے75 پیسے کا ہوگیا۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بُری خبر، نیپرا نے بجلی مہنگی کردی
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 221 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج صبح مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42152 پر آ گیا ہے۔