کراچی: شہر قائد کے علاقے تیموریہ میں موبائل فون نہ دینے پر ڈاکوؤں نے لڑکی کو گولی ماردی،لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا، فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔
کراچی کے علاقے تیموریہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح زخمی ہوگئی جسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لڑکی نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے اسے دو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو شہریوں نے ایک مبینہ ڈکیت کو پکڑ لیا۔
فائرنگ کی آواز سن کر پولیس پہنچی تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ایک ڈکیت کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ تیسرا ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم سے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب زخمی لڑکی کے چچا نے بتایاکہ مصباح گھروں پر کام کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:لاہور، ریٹائرڈ ایس پی کے قتل میں ملوث بھابھی سمیت 3 افراد گرفتار
بچی نے موبائل فون نہیں دیا تو ڈاکوؤں نے گولی مار دی، مصباح کو دو گولیاں لگی ہیں وہ اسپتال میں بیہوش ہے۔ڈاکٹروں کی جانب سے بچی کو ہوش میں لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔