رنگ روڈ منصوبے سے تعمیر و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طارق محمود

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنگ روڈ منصوبے سے تعمیر و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طارق محمود
رنگ روڈ منصوبے سے تعمیر و ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، طارق محمود

راولپنڈی:چیئرمین آرڈی اے طارق محمود نے کہا ہے کہ رنگ روڈ کے منصوبے کا افتتاح دسمبر یا جنوری میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کریں گے۔

جس کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا لوڈ ختم اور رنگ روڈ کے باعث نئے بننے والے کمرشل و انڈسٹریل زونز علاقے میں تعمیر و ترقی کے نئے مواقع پیدا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سی بی آر کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی فیز ٹو میں آر ڈی اے وترک حکومت کی نمائندہ تنظیم ٹیکا کے تعاون سے کچن گارڈننگ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پہ محمد اخلاق سندھو،جی ایم سوسائٹی شبیر شیخ،چیف کوآرڈینیٹر سی بی آر محمد خالد قریشی،کرنل شیرباز خان،سلیم بلوچ،انجینئرمحمد افضل،سابق سیکرٹری محمد سلیم خان،سمیع اللہ خان ودیگرلوگ موجود تھے۔

چیئرمین آرڈی اے طارق محمود نے کہاکہ رنگ روڈ کو گزشتہ 20 سالوں سے ہمیشہ موخر کیا جاتا رہا،لیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسکو ممکن کردکھایا ہے،انہوں نے کہاکہ رنگ روڈ سے خطہ میں ماحولیاتی تبدیلیاں آئینگی،سی بی آر سوسائٹی کے تو بالکل قریب سے یہ رنگ روڈ گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر بھٹی،مسز عابدہ ملک اور ترکی کی حکومت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کچن گارڈننگ کیلئے کام کیا،ہم بارش کے قیمتی پانی کو قابل استعمال کرنے کیلئے آرڈی اے نے رول بنا لئے ہیں اب کسی کمرشل یا رہائشی کالونی کی منظوری اس وقت تک نہیں ہوگی جس وقت تک وہ رین واٹر مینجمنٹ ساتھ نہیں رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آر سوسائٹی،اسکے سابق صدر الطاف احمد بٹ، اخلاق سندھو،شبیر شیخ اور خالد قریشی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے آرڈی اے کیساتھ ہمیشہ تعاون کیا۔

قبل ازیں ترک این جی او ٹیکا،Tikaکے کنٹری ہیڈ غوقان امت نے کہاکہ پاکستان ہمارا برادر ملک ہے اس سمیت 60 سے زائد ملکوں میں ٹیکا کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آر ڈی اے، سی بی آر سوسائٹی کو اتنا اچھا کام کرنے پہ مبارکباد دیتے ہیں، ہم نے غذائی قلت کے خاتمہ کیلئے کام کرنا ہے، قبل ازیں اخلاق سندھو نے کہاکہ کچن گارڈننگ اور اسکی پروموشن اچھا آئیڈیا ہے۔

اس سے چھوٹے گھروں میں رہنے والوں جن کے پاس زمین نہیں وہ اس سے سبزیاں اگا کر خود کفیل ہوسکتے ہیں، آخر میں چیف کوآرڈینیٹر سی بی آر خالد قریشی نے سوسائٹی کی طرف سے حاضرین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts