امریکہ،20 منٹ میں نتائج دینے والے کورونا ٹیسٹ کی منظوری دیدی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

corona claims more 63 lives in pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:امریکہ میں 20 منٹ کے اندر نتائج دینے والے اوور دی کاؤنٹرکرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر کی تجویز یا کسی لیب کی ضرورت نہیں ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے فوری نتائج والے اس ٹیسٹ کی منظوری سے متعلق اعلان گزشتہ روز کیا۔ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ایم ہان نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ منظوری کووڈ19 کی ٹیسٹنگ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اوور دی کاؤنٹرٹیسٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر یا کسی لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔یہ طریقہ انتہائی آسان ہوگا، اس میں مریض کو اسپتال آنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ٹیسٹنگ کی منظوری کے ذریعے ایف ڈی اے نے اس ریپڈ ٹیسٹ کی فارمیسیز یعن ادویات کے اسٹوروں پر فروخت کی بھی اجازت دی ہے جہاں لوگ یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ خرید سکتے ہیں۔اس سہولت کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ٹیسٹ کر کے 20 منٹ کے اندر ہی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 7 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر، 16 لاکھ 27 ہزار ہلاک

Related Posts