پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوتے نظر نہیں آرہے، شعیب اختر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر
ہم نے افغانستان سے نکلنے میں گوروں کی مدد کی اس وقت ان کو کوئی مسئلہ نہیں تھا، شعیب اختر

اسلام آباد:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اس بات کا امکان ظاہر کیا ہے کہ مجھے پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں ہوتے نظر نہیں آرہے۔

راولپنڈی ایکسپریس نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ لیگ کرانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ہوم ورک مکمل نہیں تھا۔انہیں پہلے ہوم ورک مکمل کرنا چاہئے تھا۔

سابق فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ابو ظہبی نے اجازت سے قبل ہی پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا، اس کے باوجود پی سی بی نے بھارتی پروڈکشن کریوکے علاوہ کوئی دوسرا انتظام نہیں کیا۔

دوسری جانب پاکستان سپرلیگ میں شامل کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر نظر رکھنے کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس استعمال کی جائے گی۔جس کے باعث کرکٹرز کو ٹریک کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی میں موجود پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کا حصہ بننے والے کرکٹرز اور تمام آفیشلز پر کڑی نظر رکھنے کیلئے ٹریکنگ ڈیوائس کا استعمال کیا جائیگا، ٹریکنگ ڈیوائس ابوظہبی بھجوادی گئی ہے۔

لاہور اور کراچی سے خصوصی پروازوں پر جانے والے کھلاڑیوں اور دوسرے تمام متعلقہ افراد کا 7 روزہ قرنطینہ پریڈ مکمل ہوگیا جس کے بعد اگلے مرحلے میں ہوٹل سے باہر جانے والوں کے لیے یہ ٹریکنگ ڈیوائس ساتھ رکھنا لازمی ہوگی۔

ٹریکر کے ذریعے ابوظہبی وزارت صحت اور دوسرے متعلقہ حکام ان تمام افراد ر نظر رکھ سکیں گے جو اس لیگ کی وجہ سے ابوظہبی میں مقیم ہیں۔

کوئی بھی شخص مختص کردہ علاقے سے باہر جائیگا تو ایک بیپ کے ذریعے پتہ چل سکے گا کہ اس کی موومنٹ کیا رہی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

Related Posts