کراچی میں ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan sees 85 more Covid-19 cases

کراچی: شہرقائد میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور معاشرتی فاصلے پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ،ڈیلٹاوائرس کی شرح 100 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے مطابق کراچی میں انڈین ویرینٹ کورونا کی شرح 100فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ کراچی سے وائلڈ ٹائپ کورونا کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق گذشتہ روز کراچی میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز کی مختلف اشکال سامنے آئیں،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کراچی میں 8464 ٹیسٹ کیے گئے تھے ، ان میں سے کورونا وائرس کے 1393 کیسز کا پتہ چلا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 16اعشاریہ 46فیصد ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:نئے ڈیلٹا وائرس کیخلاف کورونا ویکسین کتنی موثر ہوسکتی ہے ؟

دوسری جانب طبی ماہرین نے کراچی میں کورونا کی شرح کو مصنوعی طور پر کم کرنے کی کوشش شروع کردی ہے، کورونا کی شرح کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو غیر ضروری طور پر جانچ کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ 40افراد اموات کی وادی میں اترگئے جبکہ موذی وباء نے مزید 2579 شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2579 افراد میں کورونا کی تشخیص کے بعدمثبت کیسزکی تعداد بڑھ کر 996451 ہوگئی ہے جبکہ 40اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 22888 ہوگئی۔

Related Posts