وزیر اعظم عمران خان کل پشاور اور نوشہرہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18جنوری کو طلب کرلیا

پشاور: وزیر اعظم عمران خان(کل) بدھ کو پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے، وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پشاور اور نوشہرہ کا ایک روز دورہ کریں گے، وزیراعظم نوشہرہ جلوزئی ہاوسنگ سکیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر مراد سعید اور ڈاکٹر فیصل سلطان بھی ہوں گے، وزیراعظم عمران خان جلوزئی میں نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

سستے فلیٹس منصوبہ کم آمدنی والے افراد کے لیے ہوگا، سستے فلیٹس منصوبہ 1320 گھروں پر مشتمل ہوگا جس کی قیمت 25 لاکھ روپے ہے، کامران بنگش کے مطابق وزیراعظم خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں نئے او پی ڈی بلاک کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان حیات آباد میں پیرا پلیجک سنٹر کا دورہ بھی کریں گے، وزیراعظم پشاور درہ آدم خیل روڈ کا افتتاح بھی کریں گے، وزیراعظم چترال بونی، مستوج شندور روڈ کی کشادگی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر اور وزیراعلیٰ کے پی سے الگ الگ ملاقات بھی کریں گے، گورنر شاہ فرمان وزیراعظم عمران خان کو زیتون کی کاشت کے حوالے سے بریفنگ بھی دینگے۔

مزید پڑھیں: جن کارکنوں پر پولیس کے قتل کے پرچے ہیں ان کو چھوڑ نہیں سکتے، فواد چوہدری

Related Posts