اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی افتتاحی تقریب آج مجوزہ ٹھلیاں انٹرچینج کے مقام پر ہوگی، جس میں وزیراعظم شریک ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اوروفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
کل لمبائی 38.3 کلومیٹر ہوگی، منصوبہ بانٹھ موڑ سے ٹھلیاں تک بنایاجائے گا جس کے تحت 8 ہزار 992 کنال زمین خریدی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی کا موسم کب تک گرم رہے گا؟