وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی
وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عوامی مفاد کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پٹرول 11 روپے اور ڈیزل14 روپے بڑھانے کی سمری کو مسترد کردیا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹر پر کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا دنیا میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں لیکن پاکستانی عوام کو اس مہنگائی سے بچانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس باعث وزیراعظم نے اس سمری کو ڈیفر کردیا۔ اس وقت حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس بڑھتی قیمت کا بوجھ اپنے اوپر لے گی اور عوام کو اس سے بچانے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ 15 روز قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا اور قیمت 147روپے 83 پیسے ہو گئی تھی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 33 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، لائٹ ڈیزل کی فی لٹر نئی قیمت 114 روپے 54 پیسے ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کا اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت میں 3روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور قیمت نئی قیمت 116 روپے 48 پیسے ہوگئی تھی۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا اور نئی قیمت144روپے62پیسے ہوگئی تھی۔

Related Posts