نگران سیٹ اپ کا معاملہ، وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم اور نگران سیٹ اپ کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔

ویڈیو لنک اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے نام پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نگران سیٹ اپ پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک نے پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد کی خبر کو من گھڑت قرار دیدیا

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ کا گرمی جوشی سے استقبال کیا۔

شہباز شریف نے ارکان پارلیمنٹ کو وزیر اعظم ہاؤس میں خوش آمدید کہا، وزیر اعظم نے فرداً فرداً ارکان کی نشستوں پر جا کر ان سے ملاقات کی، عشائیے میں شرکاء کی من پسند کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Related Posts