سعودی عرب کے دورے پر موجود وزیر اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاری کانفرنس میں تقریر کے دوران فلسطین اور غزہ کے نہتے شہریوں کے حق میں آواز بلند کی، جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی دار الحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں تقریر کے دوران غزہ اور فلسطین میں ظلم و جبر کے شکار نہتے فلسطینیوں کی آواز بن گئے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی فلسطینی مسلمانوں کو یاد رکھا۔
ریاض میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے خطے اور عالمی ترقی کے لیے غزہ اور فلسطین میں ظلم و ستم کے خاتمے کو لازمی قرار دے دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمان بہن بھائیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور ان کی تقریر کو زبردست پذیرائی ملی۔