پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا
ملک میں اشیائے خورد و نوش کا درآمدی حجم ریکارڈ بلند سطح تک پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

نجی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق ‘ملک پاک’ بنانے والی کمپنی نیسلے پاکستان لمیٹڈ (این پی ایل) اور ‘اولپرز’ بنانے والی کمپنی فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ نے لیٹر پیک کی قیمت میں 20 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ان کمپنیوں کے ایک لیٹر دودھ کی قیمت 200 روپے تک ہوگئی ہے۔

ملک پاک کمپنیوں کی جانب سے ریٹیل دکانداروں کو فراہم کردہ لیٹر میں قیمت میں اضافے کی کسی وجہ کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اضافے کے بعد اولپرز 250 ملی لیٹر ٹیٹرا پیک اور پاؤچ کی قیمت اب 50 روپے کے بجائے 55 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،مہنگائی 1.38 فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات

عیدالاضحیٰ سے قبل 5 اور 10 کلو کا آٹے کا تھیلا 400 اور 960 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا، تاہم اب اُن کی قیمت 540 سے 550 اور ایک ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 1100 روپے ہوگئی ہے، ریٹیل دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار متعلقہ کمپنیوں کو ٹھہرایا ہے۔

علاوہ ازیں عید سے قبل پیاز کی قیمت 80 روپے فی کلو تھی جو بڑھ کر 90 روپے سے 100 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ عید سے قبل 80 سے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے والی ترائی اور لوکی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے۔

ایسا معلوم ہوا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران دکانداروں نے شملہ مرچ 400 روپے تک میں فی کلو فروخت کی، اس کی قیمت اب کم ہو کر 200 روپے فی کلو تک ہوگئی ہے، جبکہ عید سے قبل اس کی فی کلو قیمت 160 روپے تھی، اسی طرح بھنڈی کی قیمت بھی 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی تھی جبکہ عید کے دنوں میں 160 روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر کی قیمت کم ہو کر 80 سے 100 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Related Posts