اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 73 فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 29.21 فیصد تک بڑھ گئی۔
حالیہ ہفتے کے دوران آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
چین نے پاکستان کے ذمہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا، اسحاق ڈار
رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 19 روپے، انڈے 13 روپے درجن، آلو، پیاز 2،2 روپے فی کلو، لہسن 11 روپے اور زندہ مرغی 7 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دال ماش، دال مسور 1،1 روپے کلو، اور ایل پی جی گھریلو سلنڈر 103 روپے مہنگا ہوا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں کیلئے 7 روپے درجن، چینی 2 روپے کلو، 2.5 کلو گھی کا ڈبہ 14 روپے، 5 کلو کوکنگ آئل کا ڈبہ 38 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے سستا ہوا۔