کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو ملا۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 728 روپے اضافے سے ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہے دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 4 ڈالر کم ہوکر 1721 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سے آج امریکی ڈالر کی قدر میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے باعث پاکستانی کرنسی کی قیمت مزید نیچے آگئی۔
مزید پڑھیں:26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی