اسٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 123 پوائنٹس کا اضافہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 123.37 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.29 فیصد کی مثبت تبدیلی کے ساتھ گزشتہ کاروباری دن 41,824.79 پوائنٹس کے مقابلے 41,948.16 پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں 327 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 160 کے بھاؤ میں اضافہ اور 134 کے بھاؤ میں کمی جبکہ 33 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

یونی لیور فوڈز نے سب سے زیادہ 500 روپے فی حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا، جو 25,500 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر پاک ٹوبیکو رہا جس کی فی حصص کی قیمت 40 روپے اضافے کے ساتھ 800 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھیں:26 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی شرح 42.70 فیصد رہی

سیفائر ٹیکس میں سب سے زیادہ 63.10 روپے فی حصص کی کمی دیکھی گئی جو 992 روپے پر بند ہوئی، اس کے بعد باٹا (پاک) 40 روپے کی کمی کے ساتھ 2,050 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts