ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92 جبکہ عالمی منڈی میں 84 ڈالر پر آگئی ہے۔

اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20 روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپٹو کرنسی ایکسچینج جے پیکس پر 300 ملین امریکی ڈالر کے فراڈ کا الزام

دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ ہفتوں میں امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں اپنی قدر 20 روپے تک کھو چکا ہے، اور ملک میں 23 دن کا پرانا درآمد شدہ اسٹاک بھی استعمال کیا جاچکا ہے۔

اگر حکومت نے کوئی نئے ٹیکسز نہ لگائے، اور عالمی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان یا استحکام رہا تو اس کے ثمرات پاکستانی عوام کو بھی پہنچ سکتے ہیں اور رواں ماہ کے وسط میں عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

Related Posts