لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ ایئرپور ٹ پر لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرانے کے باعث خطرناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔
پی آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر شارجہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پائلٹ نے انتہائی مہارت کے ساتھ محفوظ لینڈنگ کی جس سے تمام 168 مسافر وں کی زندگیاں محفوظ رہیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے باعث طیارے کو نقصان پہنچا اور اس کا انجن خراب ہوگیا جس سے طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔کراچی کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ہی نقصان کا اندازہ لگایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں بارش سے زمینی و فضائی سفر میں مشکلات، پروازوں کا شیڈول متاثر