اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘صدر آزاد کشمیر

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘صدر آزاد کشمیر
اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں‘صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد:صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے 20نومبر کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے موقع پر فرانس کے ساتھ ساتھ بھارت کی دہشت گردی کی بھی مذمت کی جائے۔اہل پاکستان فرانس اور بھارت کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

کشمیری عوام پر کلمہ اسلام کی وجہ سے ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔بھارتی دہشت گردی سے لاکھوں لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔اے جے کے جے یو آئی اور سواد اعظم اہل سنت ووالجماعت کے ساتھ کیے گئے 2016کے معائدے پر اس کی رو کے مطابق عمل کیا جائے۔تمام تجاویز و سفارشات مثبت ہیں۔

دینی مدارس ریاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔آزاد کشمیر یونی ورسٹی میں شعبہ علوم اسلامیہ میں حافظ القرآن طلبہ کو فیس میں 50فیصد رعایت دی جائے۔ایم فل کے پہلے سال میں شریک تمام طلبہ و طالبات کو خصوصی رعایت دی جائے۔

ان خیالات کا اظہار صدر ریاست سردار مسعود خان نے سواد اعظم اہلسنت والجماعت آزاد کشمیر و اے جے کے جے یو آئی کی طرف سے مولانا مفتی محمد اختر کی میزبانی میں اسلام آباد میں منعقدہ عظیم الشان سیرت تاجدار ختم نبوت کانفرنس و دستار بندی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے معروف علماء کرام دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین،علماء مشائخ کونسل آزاد کشمیر کے اراکین،آزاد کشمیر اور پنجاب اسمبلی کے سابق امید واران نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر امیر اے جے کے جے یو آئی کی طرف سے صدر ریاست کے خطاب سے پہلے درج ذیل خطبہ استقبالیہ بھی پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا “سواداعظم اہلسنت والجماعت آزادکشمیر وAJK JUI کے ساتھ 2016 ء کے انتخابات میں جو 8 نکاتی معاہدہ کیا گیا تھا اس پر عمل درآمد کرتے ہوئے مضامین ختم نبوت کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔

سیرت طیبہ کے مضامین کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔آزادکشمیر یونیورسٹی میں طویل عرصہ کی جدوجہد کے بعد شعبہ علوم اسلامیہ کی طرف سے ایم فل کی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے جو مستحسن عمل ہے تاہم فیسز دیگر جامعات کے مقابلہ میں دوگنارکھی گئی ہے۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں 15000/- روپے فی سمسٹر،ہزار یونیورسٹی اور پنجاب کی دیگر یونیورسٹیوں میں بھی اس کے قریب قریب ہے جبکہ آزادکشمیر یونیورسٹی میں پہلا سمسٹر 55000/- روپے اور اس کے بعد بھی ہر سمسٹر میں بہت زیادہ فیس رکھی گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ تمام جامعات کی طرف سے خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔

اس لیے یاتو پہلی مرتبہ تمام فیس معاف کر دی جائے اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یا ہزارہ یونیورسٹی کے مساوی فیسز رکھی جائیں اور حافظ القرآن طلبہ و طالبات کی فیسیسز دیگر کے مقابلہ میں 50فیصد رکھی جائیں۔

تجوید القرآن ٹرسٹ آزادکشمیر کے چیئر مین کی حیثیت سے مکتب معلمین کی تنخواہ کم از کم 15000/- روپے مقرر فرمائی جائے اور مزید مکاتب بھی جاری فرمائے جائیں تاکہ ہر گاؤں میں صحیح تلفظ کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیم کی برکات حاصل کی جاسکیں۔

کورونا وائرس کے بعد اب زندگی کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں۔ تمام ادارے کھل چکے ہیں اور تعلیم وتعلم کا سلسلہ بھی جاری ہو چکا ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ساتھ 25000 سے زائد مدارس کا الحاق ہے جہاں زیر تعلیم طلبہ وطالبات کی تعداد تیس لاکھ سے زائد ہے اور ہر سال ہزاروں طلبہ وطالبات حفظ قرآن، تجوید وقراۃ اور مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہے۔

Related Posts