آزاد کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے،حلیم عاد ل شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ
برائی کے خاتمے کے لئے اسلام آباد جارہے ہیں، حلیم عا د ل شیخ

کراچی:اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے بھی کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کر دیا ہے، پاکستان اور خصوصی طور کشمیر کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اپنے جاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 25 جولائی 2018 کو پاکستان میں تبدیلی آئی، اور اب 25 جولائی 2021 کو کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی ہے، گلگت بلتستان میں بھی تحریک انصاف کی حکومت موجود ہے۔

عمران خان کا پہلا الیکشن جس میں ایک بھی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں صرف ایک سیٹ تحریک انصاف کے پاس تھی، 2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا گیا۔

2013 میں پی ٹی آئی کی کے پی کے میں حکومت بنی، 2018 میں پنجاب، کے پی کے، بلوچستان،مرکز میں حکومت پی ٹی آئی کی بنی، اب اگلی حکومت ہماری سندھ میں بنے گی، سندھ کی عوام کو اس کرپٹ سسٹم سے جلد جان جھڑوائیں گے۔

جن لوگوں نے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا انہیں کشمیر کی عوام نے مسترد کردیا، کشمیر کی عوام نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیا، دو جماعتیں اپنے اپنے صوبوں سے لوٹی ہوئی دولت سے جلسے کررہے تھے۔

سرخی پاڈر والی کیلیبری کوئین کو بھی کشمیر کی عوام نے بتادیا ہے کہ وہ کشمیر کی نہیں مودی، جندال کے یار کی بیٹی ہیں، نوابشاہ سے ایک لٹیرا بھی سندھ کا پیسہ لیکر یہاں پہنچا ہوا تھا، سندھ کے کتوں کی ویکسین کے پیسے جھنڈوں میں لگادیے گئے۔

ایک ایک امیدوار کو پانچ پانچ کروڑ دیے گئے، سندھ کی دوائیوں، کتابوں، اسپتالوں، اسکولوں کا پیسہ کشمیر الیکشن میں لگایا گیا، پی پی جو سیٹیں حاصل کی ہیں وہ پیسوں پر کی گئی۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف نے سندھ میں فوری بلدیاتی انتخابات کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

بڑی بڑی گاڑیاں اعلی قسم کے جھنڈے کہاں سے پیسے آئے؟عمران خان کشمیر میں سادہ اکثریت حاصل کرچکے ہیں، عمران خان کی وجہ سے کشمیر میں تبدیلی کی لہر آچکی ہے، انشااللہ عمران خان کی قیادت میں جموں کشمیر بھی آزاد ہوگا۔

Related Posts