پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 787.78 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 787.78 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 787.78 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 787.78 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، ایک مرتبہ پھر 44 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے چہرے کھل اُٹھے اور انہیں اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے خدشات کے باوجود ٹریڈنگ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، آج کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ صبح دس بجے تک انڈیکس میں 362.03 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس 44759.37 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔

100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 787.78 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، تیزی کے باعث مزید 8 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 44000، 44100، 44200، 44300، 44400، 44500، 44600، 44700 کی حدیں شامل ہیں جبکہ کاروبار 44741.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

آج کے پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.79 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 18 کروڑ 60 لاکھ 36 ہزار 71 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 130 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا۔

Related Posts