پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کئی روز سے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا
ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کواتارچڑھائو کے بعد مندی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 36800 کی حدسے گرگیا۔

مندی کے باوجودسرمایہ کاری مالیت میں 12ارب56کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت3.22فیصدزائد جبکہ51.18فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری اورپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،اسٹیل،سیمنٹ،ٹیلی کام،کیمیکل اورفرٹیلائزرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی پرکشش قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

مزید پڑھیں : ملک بھر میں سبزیوں کی قیمت میں ہوش رُبا اضافہ، ٹماٹر عوام کی پہنچ سے دُور

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37182پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس 36673 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں خریداری کی گئی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 36700 کی حدبحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کاسلسلہ سارادن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 37.54پوائنٹس کمی سے36765.56پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طورپر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے195کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،173کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں12ارب56کروڑ44لاکھ32ہزار889روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70 کھرب74 ارب84 کروڑ 44لاکھ66ہزار847روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر29کروڑ20لاکھ60ہزار810شیئرزکا کاروبارہوا،جوپیرکی نسبت 91لاکھ15ہزار989 شیئرززائدہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی چیمبر کو سری لنکا میں تجارت کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لیے دورے کی دعوت

قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت110.00روپے اضافے سے6717.00 روپے اور باٹاپاک کے حصص کی قیمت71.21روپے اضافے سے1856.89روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولیوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت30.00روپے کمی سے1950.00روپے اورسائفرفائبرکے حصص کی قیمت27.50روپے کمی سے572.50روپے ہوگئی ۔

منگل کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں1کروڑ61لاکھ50ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت1پیسے کمی سے11.18روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں1کروڑ60لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں،جس کے شیئرزکی قیمت8پیسے کمی سے20.72روپے ہوگئی۔

منگل کوکے ایس ای30انڈیکس64.71پوائنٹس کمی سے17117.17پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس439.40پوائنٹس کمی سے59977.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس50.34پوائنٹس اضافے سے26177.27پوائنٹس پربندہوا ۔

Related Posts