اسلام آباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بارڈر فینسنگ کی جا رہی ہے،100 کلو میٹر باڑ جلد لگا دی جائے گی، سڑکوں کی تعمیر سے علاقے میں انقلاب آئے گا، ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا ٹرانسمشن سسٹم تبدیل کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی، چین سے آنیوالا سامان حویلیاں پہنچے گا،ریلوے انجینئرز کو ٹریننگ دی جائیگی،فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے درخواستیں موصول ہورہی ہے، دھابیجی خصوصی اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری دلچسپی لے رہے ہیں۔
اورنج لائن ٹرین منصوبے کو نہ چلانے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں،بہت جلد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، کورونا وائرس کے باجوہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹرے وے پر کام کیا جارہا ہے،مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے تحت ریلوے کا ٹرانسمیشن سسٹم تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حویلیاں پر بہت بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ چین سے آنیوالا سامان حویلیاں پہنچے گا،ریلوے انجینئرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ماسکو، جرمن اور برطانیہ سے مل انجینئرز کو ٹریننگ دی جائیگی۔
انہوں نے کہاکہ ایکنک نے 7.2 ارب ڈالرز کی لاگت کے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے کا ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہوجائے گا۔ معاون خصوصی نے بتایاکہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح جلد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کے لیے درخواستیں موصول ہورہی ہے، دھابیجی خصوصی اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حب انڈسٹریل زون کے لیے اضافی زمین حاصل کی جارہی ہے،سی پیک جوائنٹ ورکنگ گروپ میں زراعت کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمان نے چیئرمین سی پیک کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ سی پیک منصوبہ درست سمت میں بڑھ رہا ہے۔ اجلاس کے دور ان جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سینٹ میں سی پیک کے حوالے سے انتہا ئی مفصل بریفنگ دی اور سینیٹرز کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے جس پر سینیٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس کے دور ان چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے بلوچستان کے سینٹرز نے خاص طور پر سوالات کئے،بلوچستان کے سینٹرز عاصم سلیم باجوہ کی بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں دلچسپی دیکھ کر حیران رہ گئے،چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کسی سوال کے جواب میں تشنگی نہیں چھوڑی۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے عاصم سلیم باجوہ کو برملا خراج تحسین پیش کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ جنرل صاحب کی بریفنگ سے بہت خوشی ہوئی۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کو نہ چلانے کی کوئی سیاسی وجہ نہیں ہے،اورنج لائن ٹرین کے سول ورکس رہتا تھا،یہ منصوبہ بہت بڑے دورے کا انتظار ہے،بہت جلد اورنج لائن ٹرین منصوبے کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ کورونا وائرس کے باجوہ مانسہرہ تھاکوٹ موٹرے وے پر کام کیا جارہا ہے،مانسہرہ تھاکوٹ موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔