ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی
ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں اور سیلاب کے باعث مزید اموات رپورٹ ہوئی ہیں، جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 1 روز میں ملک بھر میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سامنے آگئی۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق اور 6 بچے زخمی ہوئے۔

نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے کل 1396 افراد جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں 01اور بلوچستان میں 04 شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آج سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سندھ میں 578، خیبرپختونخوا 293، بلوچستان میں 267 اموات ہوئیں، پنجاب میں 191 ، آزاد کشمیر 44 اور گلگت بلتستان میں 22 افراد لقمہ اجل بنے۔جاں بحق ہونے والوں میں 617 مرد، 280 خواتين اور 499 بچے شامل ہیں، سیلاب اور بارشوں کے دوران 12 ہزار 728 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب سے5 لاکھ 68 ہزار817 گھرمکمل تباہ، 11 لاکھ 74 ہزار528 گھروں کوجزوی نقصان پہنچاجبکہ سیلاب سے ملک بھر میں 6 ہزار 674 کلو ميٹر سے زائد سڑکوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 7 لاکھ 50 ہزار 233 مال مويشی سیلاب میں بہہ گئے، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بهر میں 81 اضلاع تاحال متاثر ہيں۔

Related Posts