پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا
پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا

پشاور:پشاورکے اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا،سب سے بڑے اسپتال لیڈی ریڈنگ میں 379 مریض زیر علاج ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق پشاورکے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں کورونا کے 379 مریض زیرعلاج ہیں،اسپتال میں کورونا کے مریضوں کے لئے 485 بیڈز مختص ہیں۔

اسپتال میں 29 مریض آئی سی یو میں ہیں،حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے 155مریض زیرعلاج ہیں اسپتال میں 38 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں،کورونا مریضوں کے لئے 204 بیڈز مختص کئے گئے ہیں۔

خیبرٹیچنگ اسپتال میں کورونا سے متاثرہ 101 مریض داخل ہیں جبکہ گزشتہ روز مزید 4 افراد کو داخل کیا گیا ہے،اسپتال میں ایک مریض وینٹی لیٹرپر ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات پر پشاورمیں مزید تین علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا،سمارٹ لاک ڈاؤن رات نو بجے سے نافذ ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر پشاور کی یونین کونسل جوگنی کے علاقے شغالی پایان اور شغالی بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یونین کونسل سوڑیزئی پایان کے علاقے غریب آباد میں سمارٹ لاک ڈاؤن آج سے نافذ ہوگا،سمارٹ لاک ڈاؤن آج رات 9 بجے سے نافذ ہوگا،لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

Related Posts