اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے ارشد شریف کی بیوہ سے نکاح کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں۔
ن لیگ کا میڈیا سیل گھٹیا اور اخلاق سے عاری مہم میں مصروف ہے میرے اور ارشد شہید کی فیملی خلاف مسلسل سوشل میڈیا پر غلط اور بے بنیاد افواہیں پہیلائی جارہی ہیں جس کی میں تردید اور مذمت کرتا ہوں،ارشد شریف کی شہادت پر کیک کاٹنے کر خوشی منانے والوں کے خلاف قانونی کاروائ کرونگا pic.twitter.com/dW5wkozJXk
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) February 8, 2023
انہوں نے اعلان کیا کہ جن لوگوں نے شہید ارشد شریف کی موت پر کیک کاٹے اور خوشیاں منائیں تھیں میں ان کے خلاف کارروائی کرنے جا رہا ہوں۔
پاکستان کا ماسکو میں افغانستان پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جارہے ہیں کہ شہید ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپنے شوہر کی وفات کے بعد عدت کا وقت پورا ہونے سے پہلے ہی عمران اسماعیل سے شادی کرلی ہے۔