سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ کا نیا ٹیزر جاری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے مداحوں کا انتظار ختم ہوگیا ہے کیونکہ یش راج فلمز نے اپنی بلاک بسٹر اسپائے یونیورس کی نئی فلم ’ٹائیگر3‘ کا ٹیزر جاری کردیا۔

سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر3‘ کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، یہ منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلموں میں سے اب تک کی بہترین فلم ہوگی اور سب کی نظریں اس فلم کی ریلیز پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹیزر کا آغاز سلمان خان کی جھلک سے ہوتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ 20 سال بھارت کی خدمت کرنے کے بعد کیا ٹائیگر کو کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہے؟ کیا ٹائیگر غدار ہے؟ یا ٹائیگر ایک محب وطن ہے؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

ٹیزر کے پسِ منظر میں گولیوں کی آوازیں سُنائی دیتی ہیں، اس کے بعد سلمان خان کو کئی فوجیوں کے ساتھ لڑتے ہوئے دکھایا گیا اور لڑائی کے کافی مناظر بھی دکھائے گئے۔

سلمان خان کو ٹیزر میں یہ ڈائیلاگ بولتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ جب تک ٹائیگر ہمارا نہیں، تب تک ٹائیگر ہارا نہیں۔

ٹیزر دیکھ کر مداحوں کو اب فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایکشن اور تھرلر فلم میں سپر اسٹار سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی نظر آئیں گے اور اسے دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Posts