این سی او سی نے عیدالفطر کے لیے نئی حفاظتی ہدایات جاری کردیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی
این سی او سی نے یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کے بغیر ریلوے کے سفر پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ  آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا عیدالفطر سے متعلق نئی ہدایات جاری کردی ہیں ، ہدایات کے مطابق عید کی نماز کے لیے مسجد آنے والے نمازی کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کرنا ہوگا اور نماز کے بعد ہجوم لگانے سے گریز کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی۔ این سی او سی کے اجلاس کے دوران عیدالفطر کے لیے بنائی گئی گائیڈلائنز کی منظوری دے دی گئی۔

این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کے لیے جاری کی گئی گائیڈلائنز میں کہا گیا ہے کہ عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے گی۔ نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے گا۔ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا اور اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں گی۔

این سی او سی کے مطابق مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے نماز دو سے تین بار پڑھائی جائے، بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں۔

این سی او سی کی گائیڈ لائن کے مطابق مساجد اور عید گاہوں میں داخلے کے لیے متعدد راستے رکھے جائیں، مساجد کے داخلی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جائیں نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں، وضو گھر سے کرکے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو ریورس گیئر لگا دیا ہے، سعد رفیق

Related Posts